Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بٹگرام میں چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، ہزاروں فٹ بلندی پر اساتذہ اور اسکول کے بچے پھنس گئے

بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اسکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسے ٹوٹ گئی، جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں اساتذہ اور 8 بچے موجود ہیں، لفٹ سیکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے۔

کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔ جس پر لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts