بلدیاتی انتخابات، میئر کراچی کیلئے جوڑ توڑ، پیپلز پارٹی سرفہرست

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی کیلئے جوڑ توڑ شروع ہوگئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سرفہرست ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی 246 میں سے 237 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں جسکے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے
کراچی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 98 نشتیں حاصل کی ہیں۔ جماعت اسلامی کا 86 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی 41 نشستیں ہیں۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک لبیک، ایم کیوایم حقیقی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کو میئر کراچی کیلئے مزید 9 نشتیں درکار ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts