Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشقوں کا انعقاد

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد بحیرہ عرب میں کیا گیا ہے۔  مشقیں 18 جنوری تک جاری رہیں گی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پہلی بار منعقد کی گئی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مشقوں کے دوران کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔

اس کےعلاوہ مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مخلتف مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں میں سی کنگ ہیلی کاپٹر اور اسپیڈ بوٹس کا بھی استعمال کیا گیا۔

مشق کے دوران سمندر میں موجود منشیات و ممنوعہ اشیاء سے لدی مشتبہ بوٹ، ہائی جیک کیا ہوا بحری جہاز اور سمندر میں گرے ماہی گیر کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کےعلاوہ ایس ایس جیز نے جہاز پر اترنے اور سرچ آپریشن کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

مشق کا بنیادی مقصد جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو فعال اور کوآرڈینیشن کو بہتر بناناہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts