Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر ٹیکس وصولیوں میں کتنی کمی ہوگی؟ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا۔  آج شام تک پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف حکام اور ایف بی آر کے حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے جولائی میں ٹیکس وصولی پر بریفنگ لی اور اس دوران ایف بی آر کے مالی سال 2022-2023 کے ہدف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات میں موجودہ مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے اسٹرٹیجی پربات چیت ہوئی اور اس دوران آئی ایم ایف نے  ایف بی آر کے ہدف کے حصول میں ناکامی کی وجوہات پرسوالات وجوابات کیے۔

نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز پیش کیں۔ 

آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئےحکومت کے مؤقف پربریفنگ لی اور آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا۔ آئی ایم ایف حکام نے ایف بی آر سے پوچھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے تو ٹیکس وصولیوں میں کتنی رقم کم ہوگی؟ بجلی بلوں میں ریلیف ٹیکس کم دیں گے یا کسی اور مد سے یہ رقم نکالیں گے؟

Advertisement

واضح رہے گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کردیا تھا اور آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement