Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین کی تقریر پر پابندی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ‏درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

محمدآفتاب الدین بقائی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت میں وفاقی حکومت ،سیکریٹری قانون ، سیکریٹری انفارمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا۔ 

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے بعد وطن واپس پہنچا تو پتہ چلا بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ہے، بانی ایم کیو ایم نے ہمشہ غریب اور متوسطہ طبقے کی بات کی ہے، وہ جمہوریت، حقیقت پسندی، برابری اور انصاف کے حامی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے مہاجروں کے حق کی بات ہے، بانی ایم کیو ایم نے مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا انہوں نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے فلاحی کام بھی کیے ہیں۔

Advertisement

درخواست گزار محمد آفتاب الدین بقائی نے کہا کہ بانی کیو ایم پر پاکستان اور بیرون ملک اشتعال انگیز تقاریر کا ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا ہے، بانی ایم کیو ایم اپنی 22 اگست 2016 کی تقریر پر معافی مانگ چکے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت درخواست گزار کے دلائل سے مطمیئن نہیں ہوسکی اور بانی ایم کیوایم الطاف حسین کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement