Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس اہلکاروں کو ہوٹلوں پر مفت کھانا پینا ترک کرنے کا حکم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر مفت میں کھانا کھانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے بری خبر آگئی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سخت حکم نامہ جاری کردیا۔ تمام افسران اور ملازمین کو فوری طور پر مفت کھانا پینا کرنے سے روک دیا۔

 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو حکم نامہ ارسال کردیا ہے جس میں پولیس افسران و ملازمین کو مفت کھانا پینا ترک کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

 

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس افسران ،اہلکاروں کیخلاف شکایات موصول ہوتی ہیں، کھانے پینے کی اشیا بغیر رقم یا زیادہ رعایت پر مانگی جاتی ہیں اور پولیس کایہ رویہ اختیارات کےناجائزاستعمال میں شمارہوتا ہے۔

 

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ عمل ایک ضمن میں بھتہ بھی گردانا جاتا ہے، ایسا عمل عوام کی نظر میں پولیس کیلئےنفرت کاباعث بنتا ہے۔

 

کراچی چیف نے خبردار کیا کہ صاف ،واضح پیغام تمام ماتحت پولیس افسران ،ملازمین تک پہنچایا جائے اور غیراخلاقی سرگرمیوں کو فوری طور پر ترک کیا جائے۔ انھوں نے کہا اب اس قسم کی کوئی شکایت نظرانداز نہیں کی جائے گی،سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement