این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ کا آغاز، نتائج کا اعلان 10 جولائی کو ہوگا

جامعہ این ای ڈی میں سال 2024 کے داخلہ ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا۔ داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کی رات کو ہی کردیا جائے گا۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت بیچلرز داخلہ ٹیسٹ چار مرحلوں میں ہوگا۔ داخلہ ٹیسٹ کے پہلے سیشن کا انعقاد 8 جولائی تا 10 جولائی تک کیا گیا ہے۔

داخلہ ٹیسٹ کا دورانیہ 2 گھنٹے ہے جو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک لئے جارہا ہے۔ طلبہ کا ٹیسٹ لیب میں لیا جارہا ہے جہاں کمپیوٹرز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

طلبہ کو سسٹم پر ٹیسٹ کیلئے بٹھایا جائے گا ٹیسٹ کے اختتام پر نتیجہ تیار ملے گا۔ ٹیسٹ مکمل ہونے پر 10 جولائی کی رات تک تمام نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts