Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ایلون مسک اسرائیل کی طرح غزہ بھی آئیں اور یہاں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی بھی دیکھیں، حماس

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

حماس  نے ٹیسلا، اسپیس ایکس اور  ایکس کے مالک ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہےکہ  وہ  اسرائیل کی طرح غزہ کا دورہ بھی کریں اور   اسرائیل کے  ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

بیروت میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور  ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا  تھا کہ  رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا  ہےکہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ  تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانےکی ضرورت نہ ہوتی۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مسلم اور  عرب ممالک او آئی سی اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں، غزہ میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا غزہ کا  دورہ  بھی کریں اور غزہ  جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سےکہیں زیادہ  ہے، اسرائیل کے ایک ہزار  سے زیادہ  فوجی  زخمی ہوئے ہیں، زخمی اسرائیلی  فوجیوں میں 200  شدید  زخمی ہیں، دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، اسرائیلی فوجی غزہ کی 80 فیصد سرزمین کو چھونے میں بھی ناکام رہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ایلون مسک نے ایک روز قبل  اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا۔

ایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement