Search
Close this search box.

ایشیا کپ میچز کے اوقات، ٹی وی چینل، لائیو اسٹریمنگ، شیڈول، وینیوز کی مکمل تفصیلات

ایشیا کپ 2023 کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ ایشیائی ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل مختصر تقریب منعقد کی جائے گی جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گورنگ پرفارم کریں گی۔

گروپ

ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔ نیپال کی ٹیم پہلی مرتبہ ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔

 شیڈول

ایشیا کپ کے شیڈول کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ مرحلے کے میچز ہوں گے اور دونوں گروپس سے دو دو ٹیمیں سپر فور راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ جسکے بعد سپرفور میں چاروں ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی اور ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

میچ 1: 30 اگست 2023، پاکستان بمقابلہ نیپال، بمقام ملتان 
میچ 2: 31 اگست 2023، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، بمقام پالی کیلے
میچ 3: 2 ستمبر 2023، پاکستان بمقابلہ بھارت، بمقام پالی کیلے
میچ 4: 3 ستمبر 2023، افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بمقام لاہور
میچ 5: 4 ستمبر 2023، بھارت بمقابلہ نیپال، بمقام لاہور
میچ 6: 5 ستمبر 2023، افغانستان بمقابلہ سری لنکا، بمقام لاہور

گروپ مرحلے کے بعد 6 ستمبر سے 15 ستمبر تک سپر فور مرحلے کے میچز کھیلے جائیں گے جسکے بعد فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سپر فور مرحلے کا 6 ستمبر کو ہونے والا میچ لاہور میں شیڈول ہے جسکے بعد تمام میچز سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

اوقات

ایشیا کپ میں پاکستان اور پھر سری لنکا میں شیڈول بھی تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے جبکہ تمام میچز کا ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔

ٹی وی چینل اور لائیو اسٹریمنگ

ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کئے جائیں گے۔ پاکستان میں ٹین اسپورٹس بھی ایشیا کپ کے میچز نشر کرے گا۔ 

پاکستان میں ٹیپ میڈ (Tapmad) اور تماشہ ایپ (Tamasha) پر ایشیا کپ کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔ ٹیپ میڈ پر دیکھنے کیلئے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی جبکہ تماشہ ایپ پر میچز مفت میں نشر کئے جائیں گے۔

پاکستان کے علاوہ بھارت میں اسٹار اسپورٹس، بنگلہ دیش میں غازی ٹی وی، سری لنکا میں ایس ایل آر سی ( چینل آئی)، افغانستان میں آریانا ٹی وی پر بھی ایشیا کپ کے میچز نشر ہوں گے۔ برطانیہ میں ٹی این ٹی، آسٹریلیا میں فاکس اسپورٹس، ہانگ کانگ میں یپ ٹی وی، امریکا میں ای ایس پی این +، کیربیئن ممالک میں ای ایس پی این اور کینیڈا میں ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر میچز نشر ہوں گے۔

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں