Search
Close this search box.

اوزون کی تہہ بحال ہونا شروع، 4 دہائیوں میں مکمل بحال ہوجائے گی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے زمین کے سیارے کے سورج کی خطرناک شعاعوں سے تحفظ دینے والی اوزون کی تہہ 4 دہائیوں میں مکمل طور پر بحال ہونے کی خوش خبری سنائی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہمارے سیارے کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے تحفظ فراہم کرنے والی اوزون کی تہہ 4 دہائیوں میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔

سنہ 1987 میں ایک عالمی معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ایسے خطرناک کیمیکلز کے استعمال روکنے پر اتفاق کیا گیا جو اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق  اس صدی کے آخر تک زمین کو گلوبل وارمنگ کے سبب بڑھنے والے درجہ حرارت میں 0.5- 1 ڈگری تک کمی کا سامنا متوقع ہے لیکن ان کیمیکلز کا استعمال رکنے سے رواں صدی کے وسط تک درجہ حرارت میں ایک سینٹی گریڈ اضافے کو روکنا ممکن ہوجائے گا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطبین کو چھوڑ کر دنیا کے دیگر حصوں میں اوزون کی تہہ 2040 تک مکمل طور پر ٹھیک ہوجائے گی۔ قطب شمالی میں یہ عمل 2045 جبکہ انٹار کٹیکا میں 2066 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

عالمی معاہدے کے بعد سے اب تک اوزون کی تہہ کو نقصان پہنچانے والے 99 فیصد خطرناک کیمیکلز کا استعمال رک گیا جس سے اوزون کی تہہ میں بتدریج بہتری آئی۔ ماہرین کے مطابق یہ اب تک کی چند اہم ترین ماحولیاتی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اوزون کی تہہ میں شگاف سورج کی مضر شعاعوں کی وجہ سے خطرناک ہے مگر یہ موسمیاتی تبدییوں کا اہم سبب نہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں