Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلٰی ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں طالب علموں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا بورڈ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ کو 4 دن کا وقت دیتا ہوں، طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ طلبہ کے مسئلے کو حل کرے، بڑے عہدوں پر اپنی پسند کے لوگوں کو لاکر بٹھایا جاتا ہے، میرٹ کی بنیاد پر شپ اونر کالج سے پڑھ کر این ای ڈی میں گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہرکو ڈاکووں کے حوالے نہیں کریں گے، بورڈ انتظامیہ طلبہ کے مسئلے کو حل کرے، مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری قوم کا پیسہ ہڑپ کر رہے ہیں، پائی پائی نکلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 35 برس میں تعلیم کا سسٹم تباہ کر دیا، وعدہ کرتا ہوں کہ طلبہ سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔ حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ہمارے پاس دوسرا لائحہ عمل بھی تیار ہے۔

Advertisement

واضح رہے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات کے نتائج میں طالب علموں کی بڑی تعداد فیل ہوگئی ہے جسکے بعد سے کامیاب نہ ہونے والے طلباء کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے طالب علموں کی حمایت کی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement