Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 299 اور اوپن مارکیٹ میں 300 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کے معیشیت پر بھی مضر اثرات نمایاں ہونے لگے۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو روند دیا۔سیاسی صورتحال،درآمدات کا دباؤ اور ترسیلات زرمیں کمی کے باعث ڈالر آسمان پر پہنچ گیا ہے۔  ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کے بعد انٹربینک میں قیمت 299 اور اوپن مارکیٹ میں 300 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا اور آج کاروبار کے آغاز سے ہی ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

انٹربینک میں ڈالر اب تک 8 روپے 78 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور 299 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار میں ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے تجاوز کرسکتا ہے۔

انٹر بینک میں آخری چار سیشن میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے منہگا ہوا ہے اور آخری چار سیشن کے کاروبار کے بعد قرضوں کا حجم 1437 ارب روپے بڑھ گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر کے اضافے کے اثرات دیکھے جارہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں پہلی مرتبہ ڈالر نے ٹرپل سینچری مکمل کرلی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 301 روپے کا ہوچکا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement