انٹربینک میں ایک دن کمی کے بعد ڈالر ایک بار پھر 2.56 روپے مہنگا

کاروباری مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہونے لگا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2.56 روپے اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا اور اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 روپے 56 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ 

انٹربینک میں ایک ڈالر 278 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے اثرات اوپن مارکیٹ پر نہیں پڑے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 370 پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار 927 پر آ گیا ہے۔

ایک موقع پر آج مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے 44 ہزار 41 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی کو چھولیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts