Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امپورٹ پر پابندیاں ختم، بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز ریلیز کرنے کیلئے بینکوں کو زرمبادلہ فراہم کرنے کی اجازت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں۔ پابندیاں ختم کرنے سے متعلق سرکلر بھی جاری کردیا گیا۔

حکومت وقت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بابندیاں ختم کرنے کا سرکلر بھی جاری کر دیا۔

پابندیاں ختم ہونے کے بعد بندرگاہوں پر پھنسے 6 ہزار سے زائد مال کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے  بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ امپورٹ پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی ہیں اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔ 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts