Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی نااہلی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی۔

الیکشن کمیشن کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے خلاف درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی نے کہا کہ فیصلہ محفوظ ہوچکا تھا، اسحاق ڈار کی درخواست پر کیس بحال کیا۔ آج آپ آئے ہیں، کل کوئی اور آ جائے گا۔

درخواست گزار نے اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست واپس لینے کا تحریری بیان الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جمع کروا دیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔  کیس میں قانون کی تشریح درکار ہے، مجاز فورم سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ درخواست میں اسحاق ڈار کے خلاف ڈیفالٹر ہونے کی بنیاد پر نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسحاق ڈار پر عطا الحق قاسمی کیس میں عائد جرمانہ ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement