Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اسپین نے خواتین کا فٹبال ورلڈکپ جیت لیا، فائنل میں انگلینڈ کو شکست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسپین کی خواتین فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر عالمی کپ جیت لیا۔ اسپینش ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمن فٹبال چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

آسٹریلوی شہر سڈنی کے ایکور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمن فٹبال ورلڈکپ کے فائنل میں اسپین اور انگلینڈ کی ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

اسپین کی اولگا کارمونا نے میچ کے 29ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی بھرپور کوشش کی لیکن اسپینش گول کیپر نے ایک بار بھی گیند جال کے اندر نہ جانے دی۔

 میچ کا اختتام ایک صفر سے اسپین ویمن ٹیم کی کامیابی پر ہوا اور اس جیت کے ساتھ اسپین نے پہلی مرتبہ فیفا ویمن ورلڈکپ کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

اسپین خواتین اور مرد دونوں میں فٹبال ورلڈکپ جیتنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا اس سے قبل یہ اعزاز صرف جرمنی کو حاصل تھا۔

Advertisement

امریکا کو سب سے زیادہ 4 مرتبہ فیفا ویمن ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جرمنی کی خواتین فٹبال ٹیم 2 مرتبہ چیمپیئن بن چکی ہے جبکہ اسپین، جاپان اور ناروے نے ایک ایک ورلڈکپ جیتا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement