Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا اور ان کا کہنا تھا اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار  رکھا گیا ہے۔

جمیل احمد کا کہنا تھا مانیٹری پالیسی کمیٹی کےمطابق آنےوالےمہینوں میں منہگائی میں کمی متوقع ہے، اگلے دو ماہ مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے سال ترقی کی شرح دو سے تین فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امپورٹ پر عائد پابندیاں ہٹالی ہیں، جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر  4.2 ارب ڈالر بڑھے ہیں اور اس وقت ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر  8.2 بلین ڈالرز ہیں۔ ان کا کہنا تھا دسمبر میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، آئندہ مالی سال کی کچھ ادائیگیاں رول اوور ہو جائیں گی۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے چند روز قبل ایک سروے کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود ایک فیصد اضافے سے 23 فیصد تک ہو سکتی ہے۔  

Advertisement

چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ 22 فیصد شرح سود کاروبار کے لیے تباہ کن ہے لیکن یہ ہماری مجبوری ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement