Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اقدام، استعمال شدہ فون بیچنے کیلئے کراچی کا شہری ہونا لازمی قرار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ جرائم پیشہ افراد اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موبائل فون ، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ موبائل فون کی چھینا جھپٹی روکنے کیلئے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سخت ایس او پیز تیار کرلی۔

 

روزنامہ جہان پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کیڈا کے صدر رضوان عرفان  کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی واردات پر تشویش ہے۔ استعمال شدہ موبائل فون کی فروخت کیلئے سخت ایس او پیز تیار کی ہیں۔ موبائل فون کی فروخت کیلئے کراچی کا شہری ہونا لازمی ہوگا۔

 

کیڈا کے لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین حمزہ میمن کا کہنا ہے کہ  موبائل فون فروخت کرنے والے گاہک کو دوکاندار کو اپنی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروانی ہوگی جس پر اس شہری کا کراچی کو پتہ ہونا لازمی ہے۔ اب سے کوئی بھی دوکاندار بغیر شناختی کارڈ کی کاپی کے موبائل فون نہیں خریدے گا۔

 

کیڈا کے صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔

 

رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوری شدہ موبائل فون جو الیکٹرونکس مارکیٹ میں فروخت کیلئے آئے انہیں سی پی ایل سی میں جمع کروایا گیا اور اسکی مدد سے کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ رضوان عرفان کے مطابق گزشتہ 3 سالوں میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ریکور کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کئے گئے۔

Advertisement

 

 

 

 

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement