وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مظفرآباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں آج دوپہر زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ مانسہرہ، سوات اور گردونواح کے علاقے، ناروال، جہلم ، پنڈی بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اسکی گہرائی 18 کلومیٹر اور زلزلہ کا مرکز کشمیر کے مشرق میں تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے بھارت تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور بھارتی دارلحکومت دہلی بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔