Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری، ڈھائی ہزار سے زائد فلسطینی شہید، شہریوں کو نکلنے کیلئے ایک اور الٹی میٹم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسرائیل کی قابض فورس کا مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، 9 روز سے غزہ پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک 2500 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد 9 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 410 فلسطینی شہید ہوئے ان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

غاصب صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے شمال، وسط اور جنوبی علاقوں میں قافلوں، مارکیٹوں اور بندرگاہ پر حملے کیے گئے۔ اسرائیلی بمباری سے چار غیر ملکیوں سمیت نو یرغمالی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

اس 9 روزہ جنگ کے دوران چار لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ فلسطین کا ایک ہفتے سے پانی بند، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے 20 لاکھ شہری پانی سے محروم ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو کا کہنا ہے کہ جنگ کے اگلے مرحلے کا وقت آ پہنچا ہے۔ حماس کے حملوں میں دو سو چھیاسی اسرائیلی فوجیوں سمیت 1300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اسرائیل نے فلسطین میں شمالی غزہ کے شہریوں کو ایک بار پھر علاقے سے انخلاء اور جنوبی علاقے کی طرف منتقل ہونے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے 13 اکتوبر کو پہلی بار غزہ کے شہریوں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ وہ وادی کے جنوب میں واقع علاقے میں منتقل ہو جائیں کیونکہ فوج زمینی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement