Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

آرمی چیف کی امریکا سے پاکستان کو جلد قرض دینے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحرک ہوگئے۔ آئی ایم ایف سے قرض کی رقم کے معاملے پر آرمی چیف نے امریکا سے رابطہ کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کیلئے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کیلئے تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری فراہمی کیلئے دباؤ ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفتگو میں وائٹ ہاؤس سے اپیل کی گئی کہ آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر کے قرضے کا پراسس تیز کیا جائے۔

واضح رہےکہ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو پاکستان کے ساتھ ’اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری‘ دی تھی۔  جسکا آئی ایم ایف کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا

Advertisement

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت وزیراعظم شہباز شریف بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ جلد اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے کے باوجود پاکستان کو اب تک قرض کی رقم فراہم نہیں کی گئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement