Search
Close this search box.
تازہ ترین پاکستان

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، وفاقی کابینہ کی بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جو سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے حکومت کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری ارسال کی تھی ، بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کیلئے اور اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔

نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا، وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی

جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں