مینو بند کریں
Search
Close this search box.
پاکستان کراچی

میں نے اداکاری نہیں چھوڑی، اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں، یشما گل کی وضاحت

اداکارہ یشما گل نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ہونے والی غلط فہمی پر وضاحت پیش کی ہے۔ یشماگل نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرذاکرنائیک سے سوال کرنے کا موقع ملا لیکن شاید وہ اپنی بات درست طریقے سے نہیں کرسکیں کیونکہ انکا مائیک بار بار بند ہورہا تھا اور شور بھی بہت زیادہ تھا۔

یشما گل نے بتایا کہ وہ اب بھی شوبزانڈسٹری کا حصہ ہیں اور بطور اداکارہ کام کررہی ہیں۔ اگر ویڈیو شروع سے دیکھی جائے تو بات سمجھ آجائے گی، مجھے نہیں معلوم میرا مستقبل کیا ہے لیکن میں اب بھی دین اور دنیا میں متوازن رہنے کی کوشش کررہی ہوں۔ وہ ڈاکٹرذاکرنائیک کے خیالات کی قدر کرتی ہیں کیونکہ وہ ہی ماضی میں انہیں دین کے قریب لانے کی وجہ بنے۔

واضح رہے یشما گل کے سوال کے جواب میں ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہا تھا کہ ہماری بہن کہتی ہیں کہ پہلے وہ ایک اداکارہ تھیں اور لادین ہوگئی تھیں اور میرے بیانات سننے کے بعد وہ واپس دین کی جانب لوٹیں۔ میں مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ آپ فلم انڈسٹری سے واپس صحیح راستے پر آئیں، میڈیا کے جال میں پھنسنے کے بعد نکلنا بہت مشکل ہے لیکن اللہ بہت لوگوں کو ہدایت دے رہا ہے۔

جواب دیں