Search
Close this search box.
خصوصیت دنیا صحت تازہ ترین نمایاں

رواں سال طب کا نوبل انعام دو امریکی سائنسدانوں کے نام رہا

رواں برس 2024ء کے نوبل انعام برائے طب کا اعلان کر دیا گیا جس کے تحت دو امریکی سائنس دانوں وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن نے جیت لیا۔

اس انعام کا اعلان نوبل اسمبلی نے اسٹاک ہوم میں کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ نوبل انعام جیتنے والے دونوں سائنس دانوں کو مشترکہ طور یہ اعزاز مائیکرو آر این اے کی دریافت اور پوسٹ ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر دیا گیا۔

انعام حاصل کرنے والے پروفیسر وکٹر ایمبروز ایک ڈیویلپمنٹل بائیولوجسٹ ہیں جو امریکا کی یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس میڈیکل اسکول سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ گیری رووکُن ایک مالیکیولر بائیولوجسٹ ہیں اور امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں بطور جینیات کے پروفیسر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے۔

نوبل کمیٹی کا کہنا ہے کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کے لیے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا اور یہ کہ مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے کے حوالے سے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہفتے سائنس کے شعبے میں دو مزید نوبل انعامات کا اعلان کیا جائے گا، جس میں فزکس اور کیمسٹری کے میدانوں میں انعامات بالترتیب منگل اور بدھ کو دیے جائیں گے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں