مائیکرو سافٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے آپ اس ایڈوانسڈ اے آئی اسسٹنٹ کو واٹس ایپ میں استعمال کرسکتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس کا مقصد صارفین کو ایک ایسا طاقتور ٹول فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ واٹس ایپ پر روزمرہ کے متعدد کام زیادہ مؤثر طریقے سے کرسکیں گے۔ کو پائلٹ متعدد کاموں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جیسے کسی موضوع پر تفصیلات حاصل کرنا، ڈاکومنٹ تحریر کرنا یا کسی ویب پیج کا تجزیہ اس سے کیا جاسکتا ہے۔
کو پائلٹ اسسٹنٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنے کا طریقہ:
واٹس ایپ میں کو پائلٹ کو شامل کرنا کافی آسان ہے، اس کے لیے مائیکرو سافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔
کوڈ اسکین ہونے کے بعد یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گا جس کے بعد آپ جب مرضی اس سے چیٹ کرسکتے ہیں۔
انگلش سے ہٹ کر بھی متعدد زبانوں میں کو پائلٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
کو پائلٹ پر آپ تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر بھی تیار کروا سکتے ہیں۔
ڈیل ای 3 ٹیکنالوجی کو پائلٹ کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ اے آئی اسسٹنٹ کسی ڈیجیٹل آرٹسٹ کی طرح کام کرتا ہے اور آپ کے خیالات کو چند سیکنڈز میں تصویری شکل میں بدل دیتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور صارف جب مرضی اپنے ڈیٹا کو اے آئی اسسٹنٹ سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ موبائل ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ویب پر بھی کو پائلٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے