Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چکن گنیا اور زیکا وائرس کے کیسز پچھلے سال کے مقابلے میں دگنے ہو گئے ہیں: عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت نے دنیا بھر میں ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس پھیلنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس کے کیسز پچھلے سال کے مقابلے میں دگنے ہو گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست تک ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں کے کیسز کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پچھلے سال ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والی وائرل بیماریوں کی تعداد 65 لاکھ رہی تھی۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اس سال دنیا بھر میں 4 ارب افراد مچھروں سے پھیلنے والی 3 بیماریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی، چکن گنیا اور زیکا وائرس سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹیجک پلان شروع کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھی اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی اور چکن گنیا کی وباء پھوٹ پڑی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ڈینگی اور چکن گنیا کے بے تحاشہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، مون سون کے بعد سے ڈینگی اور دیگر وائرس والی بیماریاں بہت بڑھ گئی ہیں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts