Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے مہنگائی سے پریشان عوام کےلیے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور کے مطابق ایک سو ستّر سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 روپے سے لے کر 190 روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ان میں چائے، مختلف مصالحے اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی یوٹیلٹی اسٹورز پر 800 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کے لئے معیاری اشیاء خورونوش عام مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر مہیا کرنے کے لیے کارفرما ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے کسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں ہے، اور ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts