Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین

امریکی قونصلیٹ کراچی کی جانب سے 200 طلبا کے لئےانگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام کا آغاز

امریکی قونصل خانہ کراچی کیجانب سے 2024 کے لیئے انگلش ایکسس اسکالرشپ کے ایک اور پروگرام کا افتتاح کیاگیا۔ یہ پروگرام 200 طلباء کوانگریزی زبان کی اہلیت بڑھانے کے لیئے تعلیم فراہم کرے گا اور ان کو موجودہ دؤر میں کامیابی کے لیئے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل (سی جی) اسکاٹ اُربام نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے نئے مواقع اور روشن مستقبل کے لیئے ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ "اپنی انگریزی مہارتوں کو بہتر بنا کر، یہ طلباء اپنے لیئے نئے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع کے لیئے دروازے کھولیں گے،” سی جی اسکاٹ اُربام نے مزید کہا کہ، ” یہ پروگرام نہ صرف انگریزی زبان کی مہارتیں بڑھانے میں مددگارہوگا بلکہ امریکی ثقافت اور اقدار کے بارے میں بھی آگاھی فرام کرے گا۔”

سی جی اُربام نے پروگرام کے نفاذ کرنے والے اداری، ایوولیوشن کے اساتذہ، کوآرڈینیٹرز، اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا، اور طلباء کی کامیابی کے لیئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پروگرام کے دیگر تعلیمی شراکتداراداروں، بشمول سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی، یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسزبھٹ شاہ، اورسندھ ایگریکلچریونیورسٹی عمرکوٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امریکی مشن پاکستان کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کی امداد سے شروع کیا گیا یہ دو سالہ پروگرام، 13 سے 20 سال کی عمر کے تعلیمی لحاظ سے ذہین لیکن معاشی طور پر پسماندہ طلباء کو اسکول کے بعد انگریزی زبان کی تربیت فراہم کرے گا۔ انگلش ایکسس کے ذریعے، طلباء امریکی ثقافت وجمہوری اقدار کو سمجھیں گے، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنی شراکت کی صلاحیت کو بڑھائیں گے، اور مستقبل میں امریکی سماجی و تعلیمی تبادلہ کے پروگراموں میں بھی حصہ لینے کے مواقع کو بہتر بنائیں گے۔

انگلش ایکسس اسکالرشپ پروگرام امریکی حکومت کی پاکستان میں تعلیمی پروگراموں کی بھتری اور نوجوانوں کو باہم جڑی اس دنیا میں ترقی کرنے کے لیئے بااختیار بنانے کے عزم کا ایک حصہ ہے۔ 2004 میں اس کے آغاز سے اب تک، اس پروگرام نے بشمول سندھ وبلوچستان، پاکستان کے تقریباً 8,000 طلباء کو فائدہ پہنچایا ہے، اور انہیں عالمی سطح پرکامیابی کے لیئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں