Search
Close this search box.
خصوصیت دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی تازہ ترین نمایاں

برطانیہ میں آن لائن فراڈ کی شناخت کے لیے آسک سِلور نامی نیا ٹول متعارف

برطانیہ میں صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اور فراڈ کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف کروایا گیا ہے

اس ‘آسک سِلور’ نامی جدید ٹول تک صارفین واٹس ایپ کے ذریعے ہی آرام سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے صارفین کو صرف آسک سِلورپر سائن اپ کرنا ہے جس کے بعد یہ ٹول خود بخود ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی چیٹ لسٹ میں ظاہر ہونے لگے گا۔

سائن اَپ کرنے کے بعد جب بھی کسی صارف کو کوئی مشکوک میسیج یا ای میل موصول ہو یا کسی ویب سائٹ پر شک ہو تو اسے صرف اسکرین شاٹ لے کر ’آسک سَلور‘ ٹول پر اَپ لوڈ کرنا ہے جس کے بعد یہ ٹول فوری طور پر تجزیہ کر کے بتا دے گا کہ آیا یہ میسیج، ای میل یا ویب سائٹ کسی قسم کا فراڈ ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ یہ ٹول صارف کو فراڈ میسیج، ای میل یا ویب سائٹ کو رپورٹ کرنے جیسے اقدام سمیت آن لائن فراڈ سے خود کو محفوظ رکھنے کے دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کرے گا۔

اس ٹول کے بانی الیکس سومرویل نے اسے برطانیہ کے ایک غیر منافع بخش اسکیم پروٹیکشن گروپ ’گیٹ سیف آن لائن‘ کے اشتراک سے آن لائن فراڈ سے حفاظت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے تیار کیا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں