Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

اقوام ِمتحدہ کےامن مشن میں تعینات 2 پاکستانی خواتین کیلئے عالمی سطح پر ایوارڈ

پاکستانی خواتین امن دستے کی پیشہ ورانہ خدامات پر دو خواتین افسران کو عالمی سطح پر ایوارڈ سے نوازاگیا۔ میجر ثانیہ صفدر کو یو این امن مشن قبرص میں جبکہ میجر کومل مسعود کو وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات کی انجام دہی پر جینڈر ایڈوکیسی ایوارڈ (Gender Advocacy Award) سے نوازا گیا۔

ان دونوں خواتین آفیسرز کو اقوام متحدہ کے نظریات کو فروغ دینے میں ان کی شاندار کارکردگی اور عزم کے لیے تسلیم کرتے ہوئے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں افسران کو انڈر سیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز، یو این ایچ کیو، نیویارک نے جینڈر ایڈووکیسی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

بین الاقوامی ماحول میں خدمات انجام دینے کے دوران، دونوں افسران نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن کا مظاہرہ کیا اور مشن کی امن و استحکام کی کوششوں میں خاص طور پر خواتین کی بامعنی شرکت کو آگے بڑھانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ امن قائم کرنے میں ان کے گہرے کردار کو متعلقہ مشن فورس کے کمانڈروں نے تسلیم کیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے مطابق پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے ایک اور بیان میں کہا کہ متعلقہ پیشرفت میں، جنوبی سوڈان میں یونائیٹڈ مشن فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے ہندوستان کی جانب سے پاکستان امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی افسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کا خصوصی طور پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فورس کمانڈر کی پہچان بین الاقوامی امن کی کوششوں میں ایک قابل اعتماد اور قابل شراکت دار کے طور پر پاکستانی فوج کی ساکھ کا ثبوت ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں