Search
Close this search box.
نمایاں خصوصیت کراچی جرائم تازہ ترین

کراچی؛اورنگی ٹاؤن میں6 سالہ بچے کااپنے ہی گھر میں قتل، ماں اور بہن شدید زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی میں ملزم  نے گھر میں گھسنے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کرکے 6 سالہ بچے کو قتل اور اسکی والدہ اور بہن کو شدید زخمی کردیا۔

اہل محلہ نے بتایا کہ واردات کی اطلاع گھر کی بڑی بیٹی نےدی جس نےچھوٹی بہن علیزہ اوربھائی سبحان کو زخمی دیکھ کرشورمچایا۔

اورنگی ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں لیاقت اسکول کے قریب واقع گھر سے تیز دھار آلے کے وار سے زخمی خاتون اور 2 بچے ملے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں 6 سالہ سبحان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس سرجن سمعیہ سید کے مطابق مقتول سبحان کو حملے کے دوران سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث اس کی ناک اور کان سے خون جاری ہوگیا تھا جبکہ اس کی بہن 5 سالہ علیزہ اور والدہ 30 سالہ رمشا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حملے کے دوران 5 سالہ بچی کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئی ہیں جبکہ اس کی والدہ کے چہرے اور سر پر بھی گہرے زخم آئے ہیں اور ماں بیٹی کی حالت تشویشانک ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے پولیس کو اہم معلومات مہیا کردی گئی ہیں جبکہ ملزم نے خود فون کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور اس میں میں قریبی رشے دار ملوث ہے، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کاشاخانہ قرار دیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں