Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود 2 فیصد کم کر دی

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق پالیسی ریٹ  19.5 فیصد سے کم کر کے 17.5 فیصد کر دیا،یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ملک کی معاشی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 ماہ میں مہنگائی میں اضافےکی شرح تیزی سے کم ہوئی ہے، تیل اور غذائی اجناس کی عالمی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کاروباری اعتماد بہتر ہوا ہے۔ مہنگائی کے منظرنامے کو درپیش ممکنہ خطرات اور آج کے فیصلے کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایم پی سی نے تخمینہ لگایا کہ حقیقی شرح سود ابھی تک کافی حد تک مثبت ہے اور مہنگائی کو کم کرکے 5-7 فیصد کے وسط مدتی ہدف تک لانے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان حالات نیز مہنگائی کے منظرنامے کو درپیش ممکنہ خطرات اور آج کے فیصلے کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایم پی سی نے تخمینہ لگایا کہ حقیقی شرح سود ابھی تک کافی حد تک مثبت ہے اور مہنگائی کو کم کرکے 5-7 فیصد کے وسط مدتی ہدف تک لانے اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں