Search
Close this search box.
تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان کراچی تعلیم

سندھ کے سرکاری کالجز میں 4 سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، کراچی میں کون کونسے کالجز شامل ہیں؟

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے سرکاری کالجوں میں پہلی بار 2025 سے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ کالجز نے چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے جن 11 کالجز میں چار سالہ بیچلر پروگرام شروع کروایا جائے گا اور ان تمام کالجز کا الحاق کراچی یونیورسٹی سے ہوگا۔ ان کالجز میں ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج، گورنمنٹ گالز سائنس اینڈ کامرس کالج، بام فیز گورنمنٹ کالج فور ویمن، گورنمٹ ڈگری گالز کالج 11 -1 نارتھ ، پریمیر گورنمنٹ گالز کالج سامل ہیں

اسی کے ساتھ پریمیر گورنمنٹ کالج نمبر 1، پریمیر گورنمنٹ کالج نمبر 2، سپیریر گورنمنٹ سائنس کالج ، پاکستان شپ آنرز گورنمنٹ کالج ناظم آباد ، گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس نمبر 2 ، گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی بھی شامل ہیں۔

بیچلر پروگرام کے لئے مجموعی طور پر سندھ کے 43 کالجز کا 4 جامعات کے ساتھ الحاق ہوگا۔ جس میں سے 11 کالجز کا کراچی یونیورسٹی، 13 کالجز کا شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی، خیرپور، 14 کالجز کا یونیورسٹی آف سندھ جامشور اور 5 کالجز کا شہید بے نظیرآباد بھٹویونیورسٹی سے الحاق ہوگا۔

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے ساتھ سکھر کے 5، میرپور ماتھیلو، خیرپور، گمبٹ، گھوٹکی اور پنوعاقل کا ایک ایک اور لاڑکانہ کے 3 کالجز کا الحاق ہوا۔ اسی طرح دولت پور، ٹنڈو آدم، مہراب پور، کنڈیارو اور مورو کے ایک ایک کالج کا شہیدبے نظیرآباد یونیورسٹی کے ساتھ الحاق ہوگا۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے ساتھ حیدرآباد کے 6، ٹنڈو جان محمد کا ایک، میرپورخاص کے 4، مٹھی، میل اور پٹیارو کے ایک ایک کالج کا الحاق ہوگا۔

جامعات کالجوں سے الحاق کرنے کی کوئی فیس وصول نہیں کریں گی اور طلبا و طالبات سرکاری کالجوں سے کم فیس میں چار سالہ بیچلر پروگرام آسانی سے کر سکیں گے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں