Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

لاپتہ شہریوں کے اہلِ خانہ کی جے آئی ٹی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے کیس میں تفتیشی افسران کو شہریوں کے اہلِ خانہ کی جے آئی ٹی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران لاپتہ شہریوں کے اہلِ خانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جس پر جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت شہریوں کی آخری امید ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پیش رفت نہ ہونے سے شہری مایوس ہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے اب عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہو رہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیروز آباد سے لاپتہ شہری نعیم کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی کے 28 اجلاس ہو چُکے ہیں لیکن ان کے اہلِ خانہ جے آئی ٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو رہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ شہری محمد غفور کی جبری گمشدگی کا تعین ہو چُکا ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ تفتیشی افسر شہریوں کے اہلِ خانہ کی جے آئی ٹی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ایف آئی اے سے شہریوں کی ٹریول ہسٹری حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تازہ رپورٹس بھی آئندہ سماعت تک طلب کر لی جائے اور درخواستوں کی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں