Search
Close this search box.
پاکستان تعلیم تازہ ترین نمایاں خصوصیت

سندھ میں اب میٹرک اور انٹربورڈ کے امتحانات میں طلبہ کو نمبر اور پوزیشن کے بجائے گریڈ ملیں گے

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق 2025ء سے ہو گا جس کے تحت طلبہ کو نمبروں اور پوزیشنز کے بجائے گریڈز ملیں گے۔ نئی گریڈنگ پالیسی کے فارمولے کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز ختم کر دی جائیں گی۔

انٹربورڈ کوآرڈینیشن کمیشن نے نئی گریڈنگ پالیسی کا جو فارمولا طے کیا ہے اس کے مطابق 95 یا زائد نمبرز کو Aغیر معمولی گریڈ دیا جائے گا، جبکہ 90 نمبر کو شاندار A دیا جائے گا اور 85 نمبر کو بہترین A دیا جائے گا۔

اسی طرح 80 نمبر کو بہت اچھا B دیا جائے گا، 75 کو اچھا B گریڈ دیا جائے گا، 70 کو مناسب اچھا Bدیا جائے گا، 60 کو اوسط سے اوپر Cدیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 50 کو اوسط۔ Dگریڈ دیا جائے گا، 40 تا 49 نمبر کو اوسط سے نیچے Eگریڈ دیا جائے گا اور 40 سے کم نمبر والوں کو غیر تسلی بخش Fگریڈ دیا جائے گا۔

ملک بھر میں سندھ پہلا صوبہ ہو گیا جس نے گریڈنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے تعلیمی بورڈز تاحال نئی گریڈنگ پالسی کی منظوری نہیں دے سکے ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں