Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین پاکستان

سندھ حکومت کا آباد گاروں کو ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مھر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری رحیم شیخ نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آبادگاروں کے لئے ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایک تا 12 ایکڑز راضی کے دس لاکھ آبادگار ہیں،آبادگاروں کی گندم کی کاشت کے لئے ہاری کارڈ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں۔ہم چاہتے ہیں کہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصلوں کیلئے بروقت زرعی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے،اور گندم کے کاشتکاروں کو بہترین فصل اگانے کے لئے آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ سے ہر سال چاول کی بڑی مقدار برآمد ہوتی ہے، ہمارے آبادگار اس سال ایسی فصلیں اگائیں جن کو برآمد کرسکیں، سندھ حکومت زرعی اور صنعتی شعبوں میں جدت لانا چاہتی ہے،زرعی شعبہ میں ترقی کرنے کی کافی گنجائش ہے اگر زراعت سائنسی بنیادوں پر کی جائے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے مختلف پیکجز پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں