Search
Close this search box.
کراچی تازہ ترین نمایاں خصوصیت

کراچی میں چائنہ پورٹ کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 10 گھنٹے بعد برآمد

انٹر کا طالب علم وقاص کلفٹن کے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش 10 گھنٹے بعد برآمد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ طالب علم وقاص خان کراچی میں چائنہ پورٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی- متوفی شیریں جناح کالونی کا رہائشی اور سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا کہتے ہیں کہ وقاص اتوار کو شام5 بجے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا، جس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دی لیکن کسی ادارے نے ان کی مدد نہیں کی۔ جس کے بعد علاقہ مکین اور برادری کے لوگ موقع پر پہنچے اور احتجاج شروع کیا پھر ریسکیو کی ٹیمیں پہنچیں، تاہم رات بارہ بجے تلاش بند کردی گئی تھی-

اس کے بعد علاقہ مکینوں اور برادری کے لوگوں نے ریسکیو 1122 کی مدد سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے وقاص کی لاش برآمد کرلی جس کے بعد پولیس نے ضابطے کی کارروائی کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں