Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

دلہن کے لئے ایک لاکھ روپے سلامی، پنجاب حکومت نے غریب بچیوں کی شادی کیلئے پراجیکٹ کی منظور دے دی

صوبائی کابینہ کی جانب سے پنجاب میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پروجیکٹ سے متعلق منظوری دے دی گئی جس کے تحت دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا دائر کار مزید بڑھانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں عارضی کاشت کیلئے ایک لاکھ ایکڑ زمین کاشتکاروں کوالاٹ کرنے کی منظوری دی گئی اسی کے ساتھ کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔ سال کے آخر میں پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں