Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین خصوصیت

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں لیاقت باغ چاروں اطراف سے سیل، شہر میں دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستوں پر کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا۔ مریڑ چوک سے لیاقت باغ جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ صدر سے لیاقت باغ پر 6 پوائنٹس پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اور لیاقت باغ کے اطراف کی گلیوں کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر فیض آباد، شمس آباد، چاندنی چوک، رحمٰن آباد اور کمیٹی چوک کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ لیاقت باغ جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں آج میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔

راولپنڈی میں رحمان آباد چوک، شمس آباد کے علاقے بھی سیل کردیے گئے ہیں۔ شہر سے اڈیالہ جیل جانے والے تمام راستے بھی مکمل سیل ہیں اور اڈیالہ جیل کے سامنے تمام اقسام کی پارکنگ اور کھڑے ہونے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل گاؤں جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 2 روز قبل اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کو ملتوی کرکے احتجاج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں