Search
Close this search box.
پاکستان

پی آئی اےکا پائلٹ پشاور کی فلائٹ غلطی سے کراچی لے آیا: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

پی آئی اے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بار بار شیئر کیا جا رہا ہے اور جہاں صارفین پی آئی اے کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ دلچسپ میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

لیکن کیا واقعی پی آئی اے کی یہ فلائٹ ’غلطی‘ سے اپنی اصل منزل کی بجائے کہیں اور لینڈ کر گئی؟

بی بی سی کے مطابق حقائق جاننے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سے رابطہ کرنے پربتایا گیا کہ ایسا کسی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ تکنیکی نقص کی وجہ سے ہوا۔

پی آئی اے پبلک افیئرز کے جنرل مینیجر عبداللہ حفیظ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مذکورہ پرواز پی کے 248 دبئی تا پشاور جا رہی تھی مگر دوران پرواز ایک تکنیکی نقص کی وجہ سے جہاز کا رخ کراچی کی جانب موڑا گیا جو پی ائی اے کا انجینئرنگ حب ہے۔‘

انھوں نے مزید بتایا کہ ’جہاز کو تبدیل کر دیا گیا اور تین گھنٹے کے اندر اندر تمام مسافر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئے۔‘

اپنے بیان میں پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے یہ بھی کہا کہ ’جدید ایوی ایشن کے زمانے میں غلطی سے کہیں لینڈ کرنے کی کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔‘

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں