Search
Close this search box.
پاکستان کراچی تازہ ترین

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز کر گئی

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 784 مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز کر گئی۔ قبل از وقت پرواز کر جانے کی وجہ سے متعدد مسافر ٹورنٹو ایر پورٹ پر ہی رہ گئے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 اکتوبر 6 کو ٹورنٹو سے روانہ ہوئی اور 7 اکتوبر کو مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے کراچی پہنچ گئی۔

ائیر لائن حکام کے مطابق پی آئی اے کو اگلی پرواز کیلئے طیارے کی ضرورت تھی اس لئے ٹورنٹو سے ڈھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوئی، جبکہ ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرواز پی کے 784 تبدیل شدہ وقت کے مطابق ڈھائی گھنٹے پہلے ٹورنٹو سے روانہ ہوئی۔ مسافروں کو پرواز کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 784 پر 254 مسافروں نے سفر کیا۔بعض مسافروں کے فون نمبر درست نہیں تھے، جنہیں اطلاع نہیں ہو سکی۔ کچھ مسافروں کی بکنگ میں ان کے فون نمبر کی جگہ ٹریول ایجنٹ کا نمبر درج تھا اس لئے 7 سے 8 مسافر پرواز میں سوار ہونے سے رہ گئے۔جو مسافر پی کے 784 میں سوار ہونے سے رہ گئے انہیں پرانے ٹکٹ پر ہی اگلی پرواز سے کراچی لایا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر مسافروں سے درخواست کرتے ہیں کہ بکنگ کے وقت اپنے درست نمبر درج کرایں۔غلط نمبر یا ٹریول ایجنٹ کا نمبر درج ہونے پر پرواز سے متعلق اطلاع بروقت نہیں مل سکتی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں