Search
Close this search box.
پاکستان دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت

دبئی میں پاکستانیوں کے لیے ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ متعارف

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا گیا- متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرتے وقت تجارتی نام کا انتخاب ایک ضروری قدم ہے، کیونکہ یہ تمام قانونی اور لائسنسنگ مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے

متحدہ عرب امارات میں مقامی حکام کے ذریعے لائسنس کے لیے تجارتی نام رجسٹر کرواسکتے ہیں- ان سرٹیفکیٹ کی وقتاً فوقتاً تجدید ہونی چاہیے

وزارت اقتصادیات متحدہ عرب امارات میں کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ جن کی ہدایات درج ذیل ہیں۔

گائیڈ لائنز:
1۔ تجارتی نام کا تعلق لائسنس کی قسم سے ہونا چاہیے
2۔ یہ کسی دوسری کمپنی کے ذریعے رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے
3۔ اس میں غلط الفاظ شامل نہیں ہونے چاہئیں اور عوامی احساس کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے
4۔ آپ کے کاروبار کا نام آپ کے بزنس کی قسم سے مماثل ہونا چاہیے
5۔ دبئی میں کاروباری نام کا انتخاب کرتے وقت ان اہم ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے، آپ کے کاروباری نام میں اللہ کا نام یا کوئی مذہبی حوالہ شامل نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس سے سرکاری اداروں کی نقالی کرنی چاہیے۔ مزید برآں قانونی مسائل کو روکنے اور قابل احترام کاروباری شناخت کو یقینی بنانے کے لیے کسی اور کا نام، لوگو، یا ٹریڈ مارک استعمال کرنے سے گریز کریں۔

دبئی میں تجارتی نام رجسٹر کرنے کے لیےانوسٹ ان دبئی کے آن لائن پورٹل پر اپلائی کرسکتے ہیں۔ امارات میں درخواست دیتے وقت کچھ اضافی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ جیسا کہ اپنے کاروبار کے لیے کسی اور کے خاندان کا نام استعمال نہ کریں جب تک کہ آپ کو ان کی اجازت نہ ہو اور وہ براہ راست ملوث ہوں۔ کاروباری مالکان کسی بھی ایسے ممنوع نام کا استعمال نہیں کر سکتے جس میں عالمی سیاسی تنظیمیں یا مذہبی فرقہ وارانہ تنظیمیں شامل ہوں-
دبئی میں ٹریڈ لائسنس حاصل کرنے کیلئے قومی شناختی کارڈ ضروری ہے جسکی فیس 620 درہم ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں