Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین نمایاں خصوصیت

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی، پی ٹی اے

اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہو جائے گی۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔ ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کا انتظام کیا جاسکے گا، پی ٹی اے حکام کے مطابق مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔

واضع رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی تھی اور کراچی کے علاوہ ملک کے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر تھی

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں