Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تازہ ترین نمایاں

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف ابتدائی خطاب کریں گے

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، رکن ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگا جبکہ تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایس سی او کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 2 روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔ وزیر اعظم تمام معزز مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ ایس سی او میں شرکت کرنے والے لیڈران گروپ فوٹو لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس سے ابتدائی خطاب بھی کریں گے۔

اجلاس میں چین، روس، ترکمانستان اور تاجکستان کے وزیر اعظم جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سمیت کانفرنس میں سات ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

چینی وزیر اعظم لی چیانگ اسلام اباد پہنچ گئے ہیں اور وہ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان رات گئے اور صبح کے اوقات میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیر اعظم 15 اکتوبر کی رات پاکستان پہنچیں گے اور 16 اکتوبر کو کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ منگولیا کے وزیراعظم مبصر ریاست کے طور پر اورترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے موقع پر دورے پرآئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مہمانوں کی نقل و حرکت کے تمام روٹس پر برقی قمقمے اور اسکرین لگا دی گئی ہیں، جبکہ ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا اور دس ہزار سے زاید پولیس اہلکار اسلام اباد میں تعینات ہیں جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے کنٹرول میں ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں