Search
Close this search box.
پاکستان خصوصیت

وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کیا ہے؟ پروگرام سے کون کون اور کیسے قرضہ حاصل کرسکتا ہے؟

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک جبکہ نوجوان آبادی کے لحاط سے اول نمبر پر ہے ، اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی کا تقریبا 64 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ تاہم شہری اور دیہی دونوں آبادیوں میں ان نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹیکنیکل تعلیم کی فراہمی، جدید علوم، ٹیکنالوجی سے آگاہی اور انہیں روزگار مانگنے کے بجائے چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے زریعے روزگار کے موقع پیدا کرنے والا بنانے کا عمل ہی ان نوجوانوں کے آگے بڑہنے اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہو سکتی ہے۔
نوجوانوں کے زرخیز زہنوں میں موجود منافع بخش روزکار کے مواقع پیدا کرنے والے بزنس آئیڈیاز اور تعمیری منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ‘وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم’ متعارف کرائی گئی ہے۔

پروگرام کا مقصد

‘آو کر دکھائیں اور پاکستان کو آگے بڑھائیں’ کے سلوگن کے ساتھ وزیر اعظم کے اس پرگرام کا مقصد نوجوانوں کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کی فراہمی ، انہیں ہنر مند ، بااختیار و بااعتماد بنانا ، ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے انکے کردار کو فعال بنانا ہے۔

درخواست گزار کی اہلیت

اس اسکیم کے لئے کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے 18 سے 45 سال کے تمام پاکستانی بمشول آزاد جمو وکشیر اور گلگت بلتستان کے شہری اہل ہیں ۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض کے لئے اپلا ئی کیا جا سکتا ہے۔
یہ اسکیم صرف پاکستان میں رہائش پزیر نوجوانوں کے لئے ہے، بیرون ملک رہائش پزیر پاکستانی اور سرکاری ملازمین اس اسکیم کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے۔

قرض کی رقم

پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے آسان شرائط پر نہایت کم مارک اپ پر بینکوں کے زریعے ایک لاکھ سے 75 لاکھ تک کا قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے ، قرض کی رقم کو 3 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹیئر ون میں پانچ لاکھ روپے تک سود اور ضمانت کے بغیرقرض حاصل کیا جا سکتا ہے
ٹیئر ٹو میں 5 سے 15 لاکھ روپے تک ضمانت کے بغیر 5 فیصد مارک اپ کے ساتھ
جبکہ ٹیئر 3 میں 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک ضمانت اور سات فیصد مارک اپ کے ساتھ قرض حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

قرض اپلائی کرنے کا طریقہ

اس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے لئے آفیشل ویب سائیٹ
www.pmyp.gov.pk
کے زریعے ہی اپلائی کر سکتے ہیں ۔

فارم فل کرنے کا طریقہ اور جانچ کا طریقہ

آفیشل ویب سائیٹ پر سب سے پہلے آپ کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، اسکی تاریخ اجراء اور قرض کی حد کے لئے ٹیئر کا انتخاب کرنا ہو گا ، یہ معلومات درج کرنے کے نیتجے میں آ پ کے سامنے ایک تفصیلی فارم آجائے گا جسمیں آپ کو خود سے متعلق معلومات ، تعلیمی کوائف، کاروبار سے متعلق معلومات ، قرض کی تفصیلات ، فننانسگ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا درست جواب دینا ہوگا۔
درخواست ج مع کرانے کے بعد نادرا کے زریعے آپکے شناختی کارڈ کی تصدیق ، درج کوائف کی جانچ، پہلے سے حاصل کر دہ قرض کا جائزہ ، فزیکل ویری فکیشن یعنی آپکے گھر اور پہلے سے موجود کاروبارکی صورت میں جگہ کی تصدیق اور کاروباری منصوبے کی توسیع کے پروگرام کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد درخواست کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے
آپکو بھی بذریعہ فون یا میسج آگاہ کر دیا جائے گا۔ قرض کی منظوری اور فراہمی کی صورت میں اسکے استعمال کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

درخواست فارم بھرتے وقت آپ کے پاس کن چیزوں کا ہونا ضروری ہے؟
اپنی درخواست شروع کرنے سے پہلے آپ کے پاس مندرجہ زیل اسکین شدہ دستاویزات اور تصاویر موجود ہونی چاہیئں۔

پاسپورٹ سائز تصویر

قومی شناختی کارڈ کا سامنےاورپیچھے والا حصہ
تازہ ترین تعلیمی ڈگری و اسناد: میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلرز، ماسٹرز، پی ایچ ڈی وغیرہ
ایکسپیرینس سرٹیفیکیٹ، اگر کوئی ہو۔
لائسنس یا کسی تجارتی ادارے یا چیمبر کے ساتھ رجسٹریشن، اگر لاگو ہو
موجودہ کاروبار کی صورت میں متعلقہ چیمبر یا تجارتی ادارے یا یونین کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے تجویز کردہ خط

درخواست کے لئےمندرجہ زیل معلومات کا ہونا ضروری ہے
نیشنل ٹیکس نمبر یعنی این ٹی این ، اگر موجود نہیں تو آپ کو اسکے لئے رجسٹریشن کرانی ہو گی
موجودہ پتے پر آنے والے بجلی کے بل کا شناختی صارف نمبر
آپ کے نام رجسٹر ہوئی کسی بھی گاڑی کا مکمل رجسٹریشن نمبر،
اپنے قریبی رشتہ داروں کے علاوہ کسی بھی دو افراد کے نام، قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر
نئےکاروبار کی صورت میں ماہانہ کاروباری آمدنی، کاروباری اخراجات، گھریلو اخراجات اور دیگر آمدنی کے تخمینے
جبکہ موجودہ کاروبار کی صورت میں حقیقی کاروباری آمدنی، کاروباری اخراجات، گھریلو اخراجات اور باقی آمدنی کی تفصیل
جس موبائل نمبر پر بنک آپ سے رابطہ کرے گا. اس نمبر کا آپ کے نام پر ہونا ضروری ہے۔

آپ فارم ایک بار میں بھی مکمل کرکے جمع کروا سکتے ہیں یا بعد میں جمع کرانے کے لیے ڈرافٹ محفوظ کر سکتے ہیں۔
فارم جمع کرانے کے بعد آپ کی درخواست کا رجسٹریشن نمبر اسکرین پر آئے گا اور آپ کے رجسٹرڈ نمبر پر ایس ایم ایس بھی بھیجا جائے گا
جب آپ کی درخواست اگلے مرحلے میں بھیجی جائے گی تو آپ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا،
آپ آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

قرض کی واپسی کا دورانیہ

قرض کی رقم ایک سے آٹھ سال کے عرصے میں واپس کرنا ہو گی

پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہی ہیں، یہ نوجوان ہر شعبے میں قیادت کے لئے پرعزم بھی ہیں ضرورت صرف انکی درست سمت میں رہنمائی اور انکے زرخیز زہنوں میں موجود نئے آئیڈیاز اور منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی ہے۔ اگر حکومت اس میں کامیاب ہو جائے تو پھر پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں