پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کی انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی کیلئے آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے فری لانسرز، کاروباری اداروں اور سفارتخانوں کو وی پی این رجسٹریشن کی پیشکش کی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ آئی پی اور وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی ہوگی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق غیرملکی مشنزفوری اپنا وی پی این پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں، رجسٹریشن کا عمل انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی تصدیق کے بعد 2 سے 3 دن میں مکمل ہو گا- پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ وی پی این رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہے،5یا زائد آئی پی ایڈریس پر آئی پی وائٹ لسٹنگ کی فیس لاگوہوگی، بیرون ملک سرور جن کے صارفین پاکستان میں ہیں، رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے