Search
Close this search box.
دنیا تازہ ترین نمایاں خصوصیت پاکستان

بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ سمندری طوفان کا پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خدشہ، الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم این اے) نے بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو ممکنہ طوفان سے خطرہ ہوسکتا ہے۔

این ڈی ایم نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والے سسٹم کا سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ممکنہ طوفان کا یہ سسٹم فی الحال بھارت کی لکشدیپ وادی کے قریب واقع ہے جس کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکراسکتا ہے جس کے باعث یہ طوفان پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثرکر ے گا۔

این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکین اورمتعلقہ ادارے کو بدلتے حالات سے مطلع، اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہنے کا کہا ہے۔ اور اسی کے ساتھ این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں