Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان تعلیم تازہ ترین نمایاں

سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم

سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2024 میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی امتحانی عمل کی شفافیت اور امیدواروں کے اعتراضات کا جائزہ لے کر 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنائی گئی اس 6 رکنی کمیٹی کی سربراہی کمیٹی وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر شیریں مصطفیٰ کر رہی ہیں کمیٹی کے دیگر اراکین میں سیکریٹری اوقاف، ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے، ڈاکٹر شائستہ قائمقام رجسٹرار پی ایم ڈی سی اور آئی بی اے کراچی اور سکھر کے نمائندے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی پیپر لیک ہونے کی فارنزک تحقیقات کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی مخصوص علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے حاصل کردہ نمبروں کا جائزہ لے گی۔ درخواست گزار اپنے اعتراضات بھی کمیٹی کو جمع کراسکتے ہیں، کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 15دن میں رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کا مقصد امتحانی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانا اور امیدواروں کے اعتراضات کا جائزہ لینا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملک مختار نے اگلے سال سے ایم ڈی کیٹ کی جگہ بین الاقوامی طرز کا آئی ٹی پر مبنی نظام لانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں