Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولاجٹ کل بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد دی لیجنڈ آف مولاجٹ دو اکتوبر 2024کو بھارتی پنجاب کے سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے ، گزشتہ ایک دہائی کے بعد یہ پہلی فلم ہو گی جو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے ۔ فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے سوشل میڈیا پر اس کی تصدیق بھی کر دی ہے ۔ پینتالیس برس قبل پاکستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم مولاجٹ کے نقوش ابھی زہنوں سے دھندلانے نہ پائے تھے کہ دو برس قبل اسکے ری میک نے اسے ایک نئی زندگی دے دی تھی ۔

ملکی تاریخ کی بلاک بسٹر فلم کے بھارتی پردہ اسکرین پر ریلیز ہونے کی خبروں کے بعد ہندو انتہا پسند ایک بار پھر آگ بگولا ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند مقامی جماعت مہاراشٹرانو نرمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے دیا جائے گا۔

انڈیا میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈسٹری بیوشن کے حقوق زی اسٹوڈیو کے پاس ہیں ، تاہم انتہا پسند جماعت کی جانب سے دھمکیوں کے بعد ابھی تک ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے کوئی واضع بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے بھی پاکستانی فملوں کی بھارت میں ریلیز پر سرکاری طور پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق 2016 سے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے تاہم نومبر 2023 میں بھارتی سپریم کورٹ نے پابندی سے متعلق ایک درخواست کو رد کر دیا تھا۔

اس سے قبل دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ دسمبر 2022 میں بھارت کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونا تھی لیکن مقامی سیاسی جماعت کی دہمکی کے بعد ریلیز ہونے سے چند روز قبل ہی اسے غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا تھا۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمائمہ ملک اور حمزہ علی عباسی سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم بین بلخصوس نئی نسل جو پاکستانی فلموں اور سنیما گھروں بے زار ہو چکے تھے انہوں نے ایک بار پھر نہ صرف اس فلم کو سنیما گھروں میں جا کر بڑے پردے پر دیکھا بلکہ اسے دنیا بھر میں چار ارب روپے کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بھی بنا دیا۔

رواں برس جولائی میں، فواد خان نے ہندوستانی ناظرین سے دور رہنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ ہمیشہ مداحوں کا بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کا انتظار کیا اور وہ ان سے اتنا طویل انتظار کرانے پر معذرت خواہ ہوں۔ لیکن یہ میرے ہاتھ میں نہیں تھا۔ "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر چیز کا اپنا وقت ہوتا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہو پائے گی یا پھر فلم ایک بار پھر ہندو انتہا پسندی کی نظر ہو جائے گی اور بھارتی فلم بین اس ماسٹر پیس کو بڑی اسکرین پر دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts