Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی تازہ ترین نمایاں

کراچی میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

شہر قائد میں موسم کے حوالے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں اکتوبر کا مہینہ گرم گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 9 یا 10اکتوبر سے گرمی میں مزید اضافے کا امکان ہے-ملک بھر میں موسم کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ 6 یا 7 اکتوبر سے اسلام آباد، کے پی، فیصل آباد اور لاہور میں بارش ہو سکتی ہے جب کہ اسکردو اورکالام میں درجہ حرارت گر کر 6 سے7 ڈگری پر آگیا ہے۔

واضع رہے کہ محکمہ موسمیات کراچی میں جاری گرمی کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتاچکی ہے کہ شہر میں گرمی اکتوبر کے اختتام تک بڑھ سکتی ہے اور فی الحال ملک بھر میں اب بارشوں کا کوئی امکان نہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں